حیدرآباد (دکن فائلز) امراوتی کے انڈاولی میں شدید کشیدگی کے دوران اے پی سی سی کے صدر وائی ایس شرمیلا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان کے ساتھ کانگریس کے کئی لیڈروں کو حراست میں لیا گیا۔ شرمیلا چلو سیکرٹریٹ احتجاجی میں حصہ لینے کےلئے جارہی تھیں جبکہ انہیں پولیس نے کراکٹہ علاقہ میں روک دیا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں اور پولس کے درمیان گرما گرم تکرار ہوئی۔ شرمیلا اور دیگر رہنما جو سڑک پر بٹھ گئے تھے انہیں پولیس نے حراست میں لیکر وہاں سے منتقل کردیا۔
کانگریس کارکنوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ جگن مخالف نعرے لگارہے تھے۔ جس وقت شرمیلا کو حراست میں لیکر پولیس گاڑی میں بیٹھایا جارہا تھا تب وہ اپنا کنٹرول کھوبیٹھی اور گاڑی کی سیڑھیوں پر گرگئی۔
اے پی کانگریس کے قائدین نے آج بے روزگاری اور میگا ڈی ایس سی کے مسئلہ پر چلو سکریٹریٹ پروگرام کی کال دی تھی۔ شرمیلا کے مطابق پولیس کی جانب سے انہیں حراست میں لینے کے دوران وہ معمولی طور پر زخمی ہوگئیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد اپنے وعدوں کو بھول گئے۔


