غزہ کے لوگ فاقوں پر مجبور، الشفا اسپتال میں غذائی قلت سے 2 ماہ کا بچہ دم توڑگیا

(ایجنسیز) غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ امداد نہ پہنچ پانے کے باعث لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ، خان یونس اور رفح میں بمباری جاری ہے، فلسطینی شہدا کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے مطابق آخری بار شمالی غزہ میں 23 جنوری کو خوراک بھجوائی گئی تھی اس کے بعد سے وہاں کچھ نہیں پہنچ سکا جس کے باعث وہاں لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے کے چیف کا کہنا ہےکہ ہم نے اور اقوام متحدہ کی دیگر تنظیموں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ امداد کی ترسیل نہ ہوئی تو قحط کا خطرہ ہے اور خوراک کی کمی بحران کو مزید سنگین بناسکتی ہے، اس لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کرنے دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں