حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی جتیندر ریڈی کا ایکس پلیٹ فارم پر کیا گیا ٹویٹ موضوع بحث بن گیا ہے۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ آج دہلی میں ہو رہی ہے۔ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست کو آج حتمی شکل دی جائے گی۔ تلنگانہ سے 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔ اس پس منظر میں جیتندر ریڈی نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپشن میں لکھا کہ ’الیکشن سے پہلے کیا کرنا ہے، کیا نہیں کرنا ہے‘۔ ویڈیو میں ایک بچہ جو بغیر کپڑوں کے پیچھے پیٹھ پر ہاتھ باندھے ادھر اُدھر دیکھتے ہوئے چل رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے یہ ویڈیو خود کی پارٹی بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے شیئر کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اس پوسٹ کو نریندر مودی، امیت شاہ کے علاوہ بی جے پی کے قدآور لیڈروں کے ساتھ ٹیگ کیا ہے۔
https://twitter.com/i/status/1763101516209193431
جیتندر ریڈی کو امید ہے کہ بی جے پی انہیں محبوب نگر حلقہ سے امیدوار بنائے گی۔ قبل ازیں بھی جتیندر ریڈی کے طنزیہ ٹوئٹس خوب وائرل ہوئے ہیں۔


