ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کی کتاب کا مانو میں رسم اجراء

حیدر آباد (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں منعقدہ دو روزہ اردو سائنس بین الاقوامی اردو سائنس کانفرنس کے اسپیشل سیشن میں مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد(مہاراشٹر) کے صدر شعبہ نباتات پروفیسر رفیع آلدین ناصر کی تحریر کردہ کتاب “صوتی و جینی آلودگی”

(Noise and Genetic Pollution) کا رسم اجراء پنجابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اروند کے ہاتھوں عمل میں آیا جبکہ مہمان خصوصی کے حیثیت سے مانو یونیورسٹی کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی ڈاکٹر محمود صدیقی، ڈین پروفیسر سلمان احمد خان، کانفرنس کے کنوینئر ڈاکٹر صلاح الدین، کو کنوینئر ماجد چودھری موجود تھے۔ کنوینئر نے مصنف اور کتاب کے تعارف میں بتایا کہ ڈاکٹر رفیع الدین ناصر ابتداء سے ہی اردو سائنس کانفرنس سے جڑے ہیں یہ انکی پینتالیسویں کتاب ہے۔

ڈاکٹر محمود صدیقی نے مبارکباد پیش کی اور واضع کیا کہ ڈاکٹر ناصر کا تحقیقی میدان طبی نباتات ہے لیکن اردو قاری کے لیے وہ دیگر موضوعات پر بھی خامہ فرسائ کرتے ہیں اسی کے نتیجہ میں یہ کتاب وجود میں آئ جس میں بہت ساری نئ باتیں موجود ہیں جسکو ہر قاری کو جاننا ضروری ہے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں پروفیسرس اور طلباء موجود تھے۔تمام نے ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں