حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں 18 مارچ سے دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔ امتحانات صبح 9.30 سے 12.30 بجے تک ہوں گے۔ اس سلسلہ میں بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 7 مارچ کو 10ویں جماعت امتحانات کے ہال ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بورڈ نے دسویں جماعت امتحانات کے پرنٹ شدہ ہال ٹکٹس اسکولوں کو بھیج دیئے ہیں تاہم 7 مارچ سے طلبا اپنا ہال ٹکٹ آن لائن ڈاونڈ لوڈ کرسکتے ہیں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات کےلئے 2,676 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس سال 5.08 لاکھ طلباء امتحانات میں شرکت کریں گے۔ دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا 18 مارچ سے آغاز ہوگا جبکہ امتحانات 2 اپریل تک جاری رہیں گے۔


