حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کی مشہور سیف آباد سڑک پر آج دوپہر ایک کار میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم کار ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر کار سے باہر آگیا اور محفوظ رہا۔ خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
A car caught fire at Lakdikapul junction in Hyderabad. No injuries reported. pic.twitter.com/qw6TjWtj9W
— The Siasat Daily (@TheSiasatDaily) March 6, 2024
کار لکڑی کا پل سے خیریت آباد جارہی تھی کہ پٹرول پمپ کے قریب کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے فوری بعد ڈرائیور نے کار کو سڑک کنارہ کھڑا کردیا اور کار میں سوار تمام مسافر کار سے باہر آگئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعہ میں کار پوری طرح جل کر تباہ ہوگئی۔


