جنوبی افریقہ کی شبنم اسمٰعیل نے ویمن کرکٹ کی تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

(ایجنسیز) جنوبی افریقہ خواتین کرکٹ ٹیم کی تیز گیند باز شبنم اسمعٰیل نے ویمن کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی تیز ترین گیند بازی کا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کرلی ہے۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی رپورٹ کے مطابق ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز کے خلاف ویمنز پریمیئر لیگ کے دوران میں ممبئی انڈینز کے لیے بولنگ کرتے وقت شبنم اسمٰعیل نے 132.1 کلو میٹر فی گھنٹے کے رفتار سے بولنگ کروا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ جب خواتین کی کرکٹ میں ڈیلیوری 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے کی گئی، شبنم اسمعیل کی میچ کے تیسرے اوور کی دوسری تیز رفتار گیند آسٹریلیا کی سابق کپتان میگ لیننگ کے پیڈ پر جا لگی۔ اس سے قبل جنوبی افرقی کی گیند باز 2016 مین ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 کلو میٹر گی گھنٹے کی رفتار سے بھی بولنگ کروا چکی ہیں، انہیں 2022 میں آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے ایڈیشن کے دوران بھی دو بار 127 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروانے کا اعزاز حاصل ہے۔

میچ کے بعد انٹرویو کے دوران ریکارڈ توڑنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے شبنم اسمٰعیل نے بتایا کہ جب میں بولنگ کر رہی ہوت ہوں تو اس وقت میں بڑی اسکرین کی طرف نہیں دیکھتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں