رمضان المبارک میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے روکا تو حالات بے قابو ہو جائیں گے: گیلنٹ

(ایجنسیز) اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے وار کیبنٹ کو ماہ رمضان کے دوران فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ یروشلم میں کشیدگی میں اضافہ مغربی کنارے کی صورتحال کو بھڑکا دے گا جس سے جنگ کے اہداف کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں غزہ اور شمال لبنان کی سرحد سے افواج کا انخلاء ہوسکتا ہے۔

گیلنٹ کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب قاہرہ میں جنگ بندی کی بات چیت جاری ہے، جسے رمضان کے مہینے سے قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان 40 روزہ جنگ بندی تک پہنچنے سے پہلے آخری پڑاؤ قرار دیا جاتا ہے، لیکن ابھی تک اس میں بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں