حیدرآباد (دکن فائلز) آئی پی ایل جیتنے والوں کی فہرست پر نظر ڈالیں تو سن رائزرز حیدرآباد کا نام بھی نظر آئے گا لیکن پچھلے کچھ سیزن سے ٹیم کی ناقص کارکردگی دیکھی جارہی ہے۔ پھر بھی ہر حیدرآبادی سمیت تلنگانہ کے تمام عوام کی ٹیم کو پسند کرتے ہیں اور اس کی کامیابی کےلئے پرامید رہتے ہیں۔
اس بار سن رائزرز حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ایڈن مارکرم کو پہلے ہی کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر پیٹ کمنز کو کپتانی سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سن رائزرز کے مالکان، جو نیلامی میں بہت کم رقم خرچ کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، اس بار نیلامی پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کمنز کو 20.50 کروڑ روپے میں خریدا اور دیگر فرنچائزز کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی کھلاڑی کے لیے ادا کی جانے والی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
وہیں سن رائزرز فرنچائز نے ٹیم کی شکل کے ساتھ جرسی کو بھی تبدیل کردیا ہے۔ پرانی جرسی نارنجی رنگ کی تھی تاہم اب سن رائزرز نے اپنے کھلاڑیوں کو کالی پٹیوں والی جرسی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی جرسی زیگ زگ پیٹرن میں پرنٹ کیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کا نیا سیزن 22 مارچ سے شروع ہو رہا ہے، سن رائزرز کے کھلاڑی جو پہلے ہی حیدرآباد پہنچ چکے ہیں، انہوں نے نئی جرسیوں کے ساتھ فوٹو شوٹ میں شرکت کی۔ نی جرسی سے ٹیم میں نیا حوصلہ دیکھا جارہا ہے۔