آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

(ایجنسیز) آسٹریلیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس طرح آسٹریلیا میں پہلا روزہ بروز منگل 12 مارچ کو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان سڈنی میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ آسٹریلیا کے مفتی اعظم نے کیا، انہوں نے کہا کہ چاند کی کوئی شہادت نظر نہیں آئی اس لئے منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں روزے کا دورانیہ تیرہ گھنٹے اٹھاون منٹ کا ہوگا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا۔ سعودی عرب کے شعبہ فلکیاتی علوم کے سربراہ شرف السفیانی کا کہنا ہے آج چاند دیکھنے کے قوی امکان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں