حیدرآباد (پریس نوٹ) ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس APCRکے”لیگل کلینک اور لائبریری آف لاء ”کاافتتاح آج جناب پلے ناگیشور راؤ، صدر بار ایسوسی ایشن، تلنگانہ ہائی کورٹ اور پبلک پراسیکیوٹر برائے تلنگانہ ہائی کورٹ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ مہمانان ِخصوصی تلنگانہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس نماّ نارائن، ایڈوکیٹ سمیرا ناصر رسول خان،اے پی سی آر تلنگانہ چیاپٹرکی نائب صدر ایڈوکیٹ افسر جہاں اور کثیر تعداد میں معززین شہر نے پروگرام میں شرکت کی۔
پلے ناگیشور راؤ ‘ سابقہ چیف جسٹس نے نفرت پر مبنی جرائم کا مقابلہ کرنے، شہری مظالم کے متاثرین کو ان کی ذات، مذہب یا حیثیت سے قطع نظر قانونی مدد اور مدد فراہم کرنے میں اے پی سی آر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام وقت کی ضرورت ہے۔محترمہ ماریہ عارف الدین ‘ مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی و دیگر مہمانان نے بھی اس بہترین انسانی خدمات کے کام کو سراہا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون دینے کاتیقن دیا۔
واضح رہے کہ اے پی سی آر غیر سیاسی اور غیر منافع بخش ادارہ ہے جو ملکی سطح پر کام کرتا ہے۔جس کی ملک میں 19 ریاستی چیاپٹرزہیں۔ادارہ فی الوقت پورے ہندوستان میں 1900 مقدمات کی مختلف عدالتوں میں پیروی کررہا ہے۔اے پی سی آر کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اس نئی قائم کردہ لیگل ایڈ کلینک اور لائبریری سے وکلاء اوروعوام کو کافی فائدہ پہنچے گا۔اس کے علاوہ لیگل کلینک میں تجربہ کار وکلاء اور قانونی پیشہ ور افراد ضرورت مندوں کی مدد کے لئے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کر یں گے۔APCR تلنگانہ چیاپٹر سیکنڈفلور،نزد کیمبریج اسکول ‘دلشاد نگر کالونی ‘ پلر نمبر 37 پر اس کے دفترسے رجوع ہوکرعوام لیگل رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر 6302610057 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔