وزیراعلیٰ نے دسویں جماعت کے امتحانات کو بہتر انداز میں منعد کرنے کی ہدایت دی

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اعلیٰ حکام کو دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات سے متعلق اہم ہدایت دی ہے۔ ریونت ریڈی نے دسویں جماعت کے امتحانات مناسب انداز میں منعقد کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے گزشتہ سال پیش آنے والے متعدد واقعات کے پیش نظر اس بار امتحانات بہتر انداز میں منعقد کرنے کےلئے حکام پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد امتحانی مراکز پر سیل فون لیجانے کی سختی سے ممانعت ہوگی۔ وہیں حکام نے امتحان مکمل ہونے تک مراکز میں فون جیمرز لگانے پر غور کررہے ہیں۔ وہیں سوالیہ پرچوں کے امتحانی مرکز سے باہر نہ جانے کے سخت انتظامات کئے جائیں گے اور نقل نویسی کو روکنے کےلئے بھی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات اس ماہ کی 18 تاریخ سے 2 اپریل تک منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں