بنگلہ دیش: امیر جماعت اسلامی 15 ماہ بعد رہا

(ایجنسیز) بنگلہ دیش نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے سربراہ کو 15 مہینے بعد رہا کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اختلاف کے رہنما شفیق الرحمٰن کو حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد انسداد دہشت گردی کے افسران نے گرفتار کیا تھا۔

جنوری میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مسلسل چوتھی بار انتخابات میں کامیابی کے بعد سیاسی تناؤ میں کمی کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے سربراہ شفیق الرحمٰن کو رہا کیا گیا ہے۔

65 سالہ رہنما کو رمضان شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل جیل سے رہا کیا گیا، انہیں عدالت نے ضمانت دے دی۔ واضح رہے کہ شفیق الرحمٰن کو دسمبر 2022 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی حسینہ واجد کو ہٹانے کے لیے ملک گیر مظاہروں میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ شامل ہوگی، اس کے بعد ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں