حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے رمضان کے آغاز پر ریاست کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی کےلئے حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔
15 مارچ کو ریاستی حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے ایل بی نگر اسٹیڈیم میں مسلمانوں کےلئے افطار کی دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ افطار پارٹی میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے علاوہ وزرا، ارکان پارلیمنٹ، اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بڑے پیمانہ پر پرتکلف عشائیہ کا انتظام کیا جارہا ہے۔


