بیت المقدس میں رمضان المبارک کی چوتھی تراویح کا روح پرور منظر، صیہونی افواج کی سخت رکاوٹوں کے باوجود 70 ہزار فرزندان توحید مسجداقصیٰ پہنچنے میں کامیاب

(ایجنسیز) اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود گذشتہ رات (جمعرات) ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز عشاء اورتراویح میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے چوتھے دن تقریباً 70,000 فرزندان توحید نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز ادا کی۔ قابض افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اپنی فوجی چوکیاں قائم کرکے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے لیے طاقت کے استعمال سمیت دیگر حربے استعمال کیے تاہم فلسطینی اسرائیلی پابندیوں کو توڑ کر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر خاص طور پر شاہ فیصل، الغوانمہ اور الحدید کے دروازوں پر آہنی رکاوٹیں نصب کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں