تلنگانہ این آر آئی فورم گلوبل کی جانب سے رمضان راشن کیٹس کی تقسیم

حیدرآباد (پریس نوٹ) تلنگانہ این آر آئی فورم گلوبل کی جانب سے ہرسال کی طرح غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان کیٹس کی تقسم عمل میں لائی گئی۔ تقریب کی صدارت محمود بن جعفر مصری (نائب صدر تلنگانہ این آرآئی فورم گلوبل وانڈیا چیاپٹر صدر) نے کی۔ اس موقع پر چیرمین محمد نظام الدین، چیف ایڈوائزر سید وحید الدین، میڈیاایڈوائزر محمد امین الدین انصاری اور تنظیم کے دیگراراکان موجودتھے۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود بن جعفر مصری نے کہاکہ ہر سال رمضان راشن کیٹس کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے۔یہ تقریب ہم پابندی سے پانچ سال کرتے آرہے ہیں۔ تنظیم وقتاً فوقتاً اس طرح کے پروگرام کرتے ہوئے غریب عوام کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن ہویا کوئی بھی پریشانی کا وقت ہو تنظیم کی جانب سے اس طرح کے فلاحی پروگرام سعودی عرب سے لیکرہندوستان تک جاری ہیں۔

چیف ایڈوائز وحید الدین نے کہا کہ تلنگانہ فورم دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑ والیکر چل رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم بلالحاظ وملت ہر دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔ سینئرصحافی امین انصاری نے کہا کہ تلنگانہ این آر آئی فورم سعودی عرب میں حجاج کی خدمت سے لیکر وہاں تارکین وطن کی اموات پر انہیں وطن عزیز بھیجنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی اور پریشان حال لوگوں کی دل کھول کر مدد کرتی ہے کیونکہ اس تنظیم کے ذمہ داران اپنے سینے میں دکھی انسانیت کی خدمت کا دل رکھتے ہیں۔ آج راشن کی تقسیم اس کا ایک حصہ ہے۔

محمدجبا ر (تلنگانہ این آر آئی فورم بانی وصدر)،محمدلیئق (جنرل سکریٹری گلوبل) اور محمد عمران (انچارج الخبیر) نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پرمبار ک باد پیش کی اور نیک تمناؤں اظہار کیا۔ حیدرآباد کے مختلف مقامات سے رمضان راشن کیٹس لینے آنے والے افراد نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے تلنگانہ این آر آئی فورم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہرسال رمضان میں ہم کوپابندی سے فورم کی جانب سے راشن کیٹس حاصل ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں