حیدرآباد(راست) کل ہندمجلس اتحاد المسلمین کے حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے رکن اسمبلی جعفرحسین معراج کے ہاتھوں پالم عربیانہ شمس آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں تلنگانہ کے مشہور ومعرو ف آن لائن فوڈی گروپ ڈائی ہارڈ فوٹیز کو تلنگانہ کا سب سے متحرک گروپ ا یوارڈ سے نوازاگیا۔
ڈ ی ایچ ایف گروپ ایڈمین فراز فرشوری نے ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے رکن اسمبلی جعفرحسین معراج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا گروپ نہ صرف فوڈیزکا گرو پ ہے بلکہ ہم کئی سماجی وفلاحی اقدامات کیلئے بھی وقتاً فوقتاً پروگرامس کرتے ہیں۔ جس میں رمضان میں مدارس کے بچوں کیلئے تناول طعام کااہتمام، بلانکٹس کی تقسیم، اولڈایج ہوم میں افطار کااہتمام، ضرورتمندوں کی مدد اوردیگرکئی فلاحی کام گرو پ کے تحت انجام دیئے جاتے ہیں۔
اس گروپ میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، پروفیسرس، آئی ٹی ورکرس، سماجی کارکنان، ڈاکٹرس، انجینئرس،اسکولس وکالجس کے ذمہ داران، سیاسی وسماجی عہدیدار اوردیگرکئی لوگ شامل ہے۔ اس موقع پر محمدعبدالمقتدر(گروپ ماڈنیٹر)،عادل یار خان، سلمان طیبی،محمدسجاد علی،حنا فرشوری، حنا ایچ کے، شبنم قریشی،فوزان فرشوری، محمدسمیر،محمدمسعود،محمدسہیل اور ڈائی ہارڈ گروپ کے دیگراراکین موجودتھے۔