حیدرآباد (دکن فائلز) ڈائرکٹوریٹ آف یونیورسٹی ایگزامینیشن جواہر لال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب شعبہ ریاضی کے اسکالر قاسم علی ولد قاسم پیراں کو پی ایچ ڈی کااہل قراردیاگیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ”کوئٹ فلو میں ہائبرڈ نینو فلوڈ کا عددی مطالعہ“ڈاکٹر وائی راجہ شیکھر ریڈی(اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ریاضی،جے این ٹی یو جگتیال)کی نگرانی میں مکمل کیا۔
قاسم علی اس وقت نواب شاہ عالم خان کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،ملک پیٹ میں شعبہ ریاضی کے استاد کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرعبدالستار (پرنسپل نواب شاہ عالم کالج)، محمدثناء اللہ قاسمی(وائس پرنسپل نواب شاہ عالم کالج)،ڈاکٹرچندر شیکھر،ڈاکٹر منظور حسین سب رجسٹرار,ذوالفقار احمد،سہیل احمد،ڈاکٹر محمدنظام،محمدتوفیق اوردیگر نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل ہونے پرمبارک باد پیش کی ہے۔