ایران، یو اے ای میں زلزلے کے شدیدجھٹکے۔ تین ہلاک

متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اطلاعا کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں کے علاوہ شارجہ اور دبئی میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

زلزلہ مرکز ایران کے جنوب میں 10 کیلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کی شدت 6.3 تھی۔

زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ابھی تک تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں