ڈاکٹر فہمیدہ بیگم”عثمانیہ یونیورسٹی اوریئنٹل اردو اسکالرز اسوسی ایشن کی صدر منتخب

حیدرآباد (پریس نوٹ) ریاست تلنگانہ کی مختلف یونیورسٹیوں کے اردو ریسرچ اسکالرز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ”عثمانیہ یونی ورسٹی اورنٹل اردو اسکالرز اسوسی ایشن“ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔اس سلسلہ میں ایک میٹنگ حیدرآباد میں منعقد کی گئی جس میں اردو ریسرچ اسکالرس کی بھاری اکثریت نے اسوسی ایشن کی صدارت کیلئے نوجوان و متحرک اسکالر ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کا انتخاب عمل میں لایا ہے۔

ڈاکٹر فہمیدہ نے تمام اسکالرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ وہ ریاست تلنگانہ کے اردو ریسرچ اسکالرس کو درپیش مسائل وتکالیف کوذمہ داران تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کریں گی اور اس کے کامیاب حل کیلئے ممکنہ کوشش کریں گی اور بہت جلد اسوسی ایشن کے زیراہتمام فروغ ارد وکیلئے مختلف ادبی وتہذیبی پروگراموں کاانعقادعمل میں لایاجائے گا۔

انہوں نے اسکالرس سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مسئلہ کے حل یا معلومات کیلئے فون نمبر 9490007100 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں