مندر کی ہنڈی میں ہاتھ پھنس جانے سے چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مندر میں چوری کی کوشش کرنے والا شخص، ہنڈی میں ہاتھ پھنس جانے کے بعد رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ یہ واقعہ کاماریڈی ضلع میں بیکنور منڈل کے رامیشور پلی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ماسوپلی پوچما مندر میں کام کرنے والی سریش نے ہنڈی سے رقم نکالنے کی کوشش کی تاہم اس دوران اس کا ہاتھ ہنڈی میں پھنس کیا جس کی وجہ سے اس کی چوری پکڑی گئی۔

ہاتھ ہنڈی میں پھنسے ہونے کی وجہ سے وہ بھاگ نہیں سکتا تھا اسی لئے رات بھر وہ اسی طرح ٹھہرا رہا۔ صبح مندر آنے والوں نے یہ دیکھا تو اس کی اس طرح پولیس کو دی۔ تاہم اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں