امریکی شہر نیو یارک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیو یارک شہر کے مغرب میں 40 میل دور وائٹ اسٹیشن نیو جرسی کے قریب تھا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 23 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
امریکی حکام کے مطابق زلزلے کے اثرات اور ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔


