(ایجنسیز) میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں دو سو فلسطینی بچے قید ہیں جن میں تیئس بچے مجدو جیل میں ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک غرب اردن سے پانچ سو سے زیادہ بچوں کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دنیا کی واحد ایسی حکومت ہے جس کی عدالتوں میں ہر سال پانچ سو سے سات سو بچوں پر مقدمہ چلایا جاتا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اس سے قبل بھی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد تین ہزار پانچ سو اٹھارہ ہوگئی ہے۔