(ایجنسیز) اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران غزہ کی دل دہلا دینے والی سنگین صورتحال کا ذکر ہو رہا تھا کہ عمارت زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔
#BREAKING: “You’re making the ground shake!” UN Security Council hears as mid-morning #earthquake interrupts briefing on the situation in the Middle East. pic.twitter.com/1F8TZBHKKu
— UN News (@UN_News_Centre) April 5, 2024
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران فلسطین اور غزہ کے مظلوم شہریوں پر غاصب اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان بیان کی جا رہی تھی اور صہیونی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور معصوم بچوں کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا تھا کہ اچانک اقوام متحدہ کی عمارت لرزنے لگی۔
یہ نیویارک میں مقامی وقت صبح 10 بج کر 23 منٹ کا تھا جب شہر میں زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلےکے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کر دیا لیکن اجلاس میں موجود ایک شرکا نے کہا آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 4.8 شدت کے زلزلے سے شمال مشرقی ریاستیں لرز اٹھیں۔ شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی خوف کا اظہار کیا۔


