بڑی خبر: بالآخر ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا، 200 سے زائد ڈرون اور میزائل داغ دیے، صیہونی فوجی اڈے کو نقصان (ویڈیو دیکھیں)

ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کردیا، اسرائیل نے امریکہ اور اردن کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے۔ ایران نے اسرائیلی سرزمین پر اپنے پہلے براہ راست حملے میں سنیچر کو رات گئے دھماکہ خیز ڈرونز بھیجے اور میزائل فائر کیے ہیں جس کی وجہ سے ایک بڑی کشیدگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کے لیے ’آہنی عزم‘ کا اعادہ کیا ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے درجنوں ڈرون اور میزائل لانچ کرکے اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں، اس حوالے سے اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کرکے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں