برطانیہ میں نمازیوں کو آگ لگانے والے درندہ صفت مجرم کو سزا

(ایجنسیز) برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے گزشتہ سال دو الگ الگ واقعات میں مساجد سے نکلنے والے دو نمازیوں کو آگ لگانے والے درندہ صفت شخص کو اسپتال میں غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنے کی سزا سنائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورٹ نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ 29 سالہ ملزم نے کسی خاص نظریے کے تحت جرم کیا لہٰذا ان واقعات کو دہشت گردانہ حملہ تصور نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت کی منظوری کے بغیر مجرم اسپتال سے باہر نہیں نکل سکتا۔ سزا سنانے والے جج نے ملزم کو ذہنی طور پر بیمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے مکمل علاج کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں