گوگل کا صیہونی چہرہ بے نقاب، اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج کرنے پر 28 ملازمین کو برطرف کر دیا

گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ معاہدے کے خلاف دھرنوں میں شرکت کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 28 ملازمین نے دیگر ملازمین کے کاموں میں رکاوٹ ڈالا اور سہولیات تک رسائی سے روکا جو ہماری پالیسیوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی حکومت سے معاہدے پر احتجاج کرنے والے اپنے 2 درجن سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا۔ خیال رہےکہ گوگل اور ایما زون نے اسرائیل سے مصنوعی ذہانت اور نگرانی سے متعلق ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے ایک پراجیکٹ کا معاہدہ کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکا کے مختلف شہروں میں گوگل کے دفاتر میں ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اسرائیلی معاہدے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ گوگل کے نیویارک اور Sunnyvale دفاتر کے اندر داخل ہوکر اسرائیلی معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 احتجاجی ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں