اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کی امریکی امدادکا بل منظور

(ایجنسیز) امریکی ایوان نمائند گان نے اسرائیل کے لئے 26 ارب ڈالرز امداد کا بل منظور کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ یوکرین اور تائیوان کے لئے بھی مجموعی طور پر 95 ارب ڈالرز کا پیکج منظور کرلیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے واضح اکثریت کے ساتھ بل منظور کیا ، 366 اراکین نے حمایت 58 نے مخالفت کی، ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کے سخت اراکین نے بل کے خلاف سخت اعتراضات کئے۔ امریکی امداد کے تحت یوکرین کو 61ارب جس میں ہتھیاروں کے لئے 23 ارب ڈالرز شامل ہیں۔

اسرائیل کے لئے 26 ارب ڈالرز اور تائیوان سمیت ایشیا پیسفک کے لئے 8 ارب ڈالرز فراہم کئے جائیں گے۔ روس نے تائیوان، اسرائیل اور یوکرین کے لئے 95 بلین ڈالرز کی امداد کے اعلان پر امریکی عمل کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دنیا کے مسائل میں اور اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں