حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 4 طالب علم ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہی موٹر سائیکل پر جارہے چار انٹر کے طلبا کی ایک بس سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی تین طلبا ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور طالب علم کی ہسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔ چاروں نوجوان وردھنا پیٹ کے رہائشی تھے، ان کی ہلاکت کے بعد گاؤں بھر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
سڑک حادثہ مرنے والوں کی شناخت پونم گنیش، سدو، ورون تیج اور رنیل کمار کے طور پر کی گئی جبکہ ان تمام کی عمر 18 سال تھی اور وہ آپس میں دوست تھے۔ کل انٹر کے نتائج جاری ہونے کے بعد چاروں دوست ایک ہی بائیک پر جارہے تھے کہ یہ دلخراش حادثہ پیش آیا۔


