اقلیتی اقامتی کالج یاقوت پورہ گرلز 1کا انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار مظاہرہ

حیدرآباد(پریس نوٹ) ریاست تلنگانہ حکومت کے تحت چلائے جانے والے اقلیتی اقامتی کالج یاقوت پورہ گرلز 1کے طلباء نے انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ کالج پرنسپل نسیم النساء بیگم نے بڑے پرمسرت انداز میں بتایا کہ ان کے کالج کے نتائج90%فیصد رہے۔ اس بار طلباء نے شاندارمظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کالج کے ایچ ای سی اور سی ای سی گروپ انٹر سال دوم کے طلباء نے 900سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں۔سب سے زیادہ سال اول میں ای سواتی نے 500میں سے465اور سال دوم میں جویریہ سلطانہ نے 1000میں سے928نشانات حاصل کئے۔ اس شاندار کامیابی پر پرنسپل نسیم النساء بیگم نے اپنے اسٹاف ممبرس، طلبہ اور ان کے والدین کودلی مبارک باد پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں