حیدرآباد: شمس آباد میں تیندے کو پکڑ لیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تیندوے کی موجودگی کی اطلاع کے ایک ہفتہ بعد تیندوے کو پکڑ لیا گیا۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے علاقہ میں مختلف مقامات پر رکھے جانوروں کو پکڑنے پنجروں (Cafes ) کی تعداد میں اضافہ کردیا تھا تاہم ایک ہفتہ بعد تیندوا جال میں پھنس گیا اور پکڑا گیا۔

تیندوے کو تقریباً ایک ہفتہ قبل شمس آباد قلاقہ کے مقامی لوگوں کے علاوہ ایئرپورٹ عملے نے دیکھا تھا۔ بعدازاں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ایئرپورٹس کے آس پاس کے دیہاتوں میں مختلف مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے پنجرے لگادیئے تھے اور علاقہ کے لوگوں سے رات کے اوقات میں اکیلے گھومنے پھرنے سے احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

خوش قسمتی سے اس دوران تیندے نے کسی پر بھی حملہ نہیں کیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ علاقہ میں تیندوے کی موجودگی کے بعد مقامی لوگوں کے علاوہ ایئرپورٹ عملے میں بھی خوف و ہراس کا ماحول دیکھا جارہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں