حیدرآباد (پریس نوٹ) مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس6/ مئی بروز پیر، بعد ظہر بمقام مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ، تالاب کٹہ، یاقوت پورہ، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت ریاستی صدر حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین قاسمی رحمانی دامت برکاتہم فرمائیں گے۔
اس اجلاس میں ممبرسازی مہم کے اہتمام، ووٹنگ فیصد میں اضافہ کی حکمت عملی، جماعتی استحکام اور دیگر اہم امور پر غور و خوض ہوگا۔ تمام اراکین عاملہ و مدعوئین خصوصی سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی درخواست ہے۔