(ایجنسیز) لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے مسلم امیدوار صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوگئے۔ صادق خان نے ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ کنزرویٹو پارٹی کے سوسان ہال کو واضح مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران لندن کے تمام 14 حلقوں میں پاکستانی نژاد صادق خان کو کامیابی ملی، جن میں ٹوری کی دو حلقے بھی شامل ہیں۔ لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان نے 43 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف ٹوری کے سوسان ہال کو 33 فیصد ووٹ ملے اور ووٹنگ کی شرح کے مطابق لیبر پارٹی کو کنزرویٹو پارٹی کے 2.5 فیصد ووٹ بھی منتقل ہوگئے ہیں۔


