حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی نے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج کو شکایت کی ہے کہ کانگریس لیڈر اے دیاکر نے وزیر اعظم نریندرمودی اور امیت شاہ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے ہیں۔ بی جے پی کی حیدرآباد سے امیدوار مادھوی لتا نے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج سے حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے شکایت پیش کی اور اے دیاکرکے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔


