(ایجنسیز) سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔ سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی وزیراعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی، فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سلواکیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔
اسپتال ترجمان کے مطابق اسپتال لانے پر وزیراعظم رابرٹ ہوش میں تھے، وزیراعظم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق سلوواکیہ کےوزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت خطرے میں ہے۔