حیدرآباد (دکن فائلز) بے شک موت کا کوئی وقت یا کوئی دن نہیں ہوتا، موت جب چاہے کہیں بھی، کبھی بھی آسکتی ہے۔ آج سکندرآباد کے بولارم میں واقع کنٹونمنٹ اسپتال میں اچانک ایک بڑا درخت گرپڑا جس کی زد میں ایک جوڑا آیا جو ایک موٹر سیکل پر سوار ہوکر ہسپتال میں داخل ہورہا تھا۔ علاج کےلئے ہسپتال پہنچے میاں بیوی حادثہ کا شکار ہوگئے اور اس خوفناک حادثہ میں شوہر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بیوی شدید زخمی ہوئی۔
ایک خوفناک حادثہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صرف ایک سکنڈ میں کیا سے کیا ہوگا۔ مہلوک شخص کی شناخت رویندر کے طور پر کی گئی وہیں زخمی خاتون کی شناخت سرلا دیوی کے طور پر کی گئی جو پیشہ سے ٹیچر ہیں۔


