داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کردیا (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) معروف کورین سوشل میڈیا اسٹار داؤد کم نے جہاں اسلام قبول کرنے کے بعد توجہ خوب سمیٹ لی ہے وہیں اب ان کی مسجد سے متعلق ویڈیو بھی وائرل ہے۔ حال ہی میں داؤد کم نے جنوبی کوریا کے علاقے یونگ جونگ جزیرے میں مسجد کا افتتاح کیا ہے، تاہم مسجد کی تعمیر سے قبل اور دوران داؤد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

2019 میں اسلام قبول کرنے والے یوٹیوبر نے رواں سال اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم رواں سال داؤد کے اس پلان پر مقامی شہریوں کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی۔ داؤد کم کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں یوٹیوبر نے بتایا کہ الحمداللہ! میں نے کر دیا ہے۔ آپ سب کی مدد کے ساتھ، میں نے مسجد تعمیر کر لی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں::

https://www.instagram.com/reel/C7JHM8vPIBf/?utm_source=ig_embed&ig_rid=1ca4cfff-1fd1-4ad7-a9cd-e3e409874167

انسٹاگرام پر داؤد کم نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے مختلف فوٹیجز شامل ہیں اور ساتھ ہی مسجد میں نماز کو بھی دکھایا گیا ہے۔ داؤد کم نے لکھا کہ آخر کار انہوں نے مسجد بنانے کا خواب پورا کرلیا، اس موقع پر انہوں نے تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔ داود کم نے جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین خریدی تھی۔

واضح رہے کہ داؤد کم نے ستمبر 2019ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا، ان کے یوٹیوب پر 5.52 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں