عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے بری

حیدرآباد (دکن فائلز) پاکستان کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس سے بری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جس میں سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کردیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کیس کو ٹرائل کورٹ واپس بھیج دیں اس میں خامیاں ہیں۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں