راجہ سنگھ کو دھمکی آمیز کالس کرنے کے الزام میں این آر آئی حیدرآبادی نوجوان گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) متنازعہ و نفرت انگیز بیانات کےلئے مشہور معلون راجہ سنگھ کو فون پر دھمکی دینے کے الزام میں آج حیدرآباد پولیس نے متحدہ عرب امارات سے حیدرآباد واپس آنے والے ایک حیدرآبادی نوجوان کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

گرفتار نوجوان کی شناخت حیدرآباد کے بارکس میں رہنے والے محمد وسیم کے طور پر کی گئی۔ ان پر ملعون راجہ سنگھ کو فون پر دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ قبل ازیں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے حیدرآباد سائبر کرائم پولیس اسٹیشن اس سلسلہ میں شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں ملزم محمد وسیم کے آئی پی ایڈریس کا پتہ چلا تھا۔ پولیس نے لک آؤٹ سرکلر جاری کیا اور تمام ایئرپورٹس کو الرٹ کیا گیا تھا۔ جب محمد وسیم دبئی سے حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پہنچے تو سائبر کرائم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں