راجہ سنگھ کو شمس آباد ایئرپورٹ پر پولیس نے حراست میں لے لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے متنازعہ لیڈر ملعون راجہ سنگھ کو پولیس نے شمش آباد ایرپورٹ پر حراست میں لے لیا۔ وہ فرقہ وارانہ فساد سے متاثر میدک کا دورہ کرنے جانے والے تھے کہ پولیس نے انہیں اس سے پہلے ہی حراست میں لے لیا۔ ممبئی سے شمس آباد پہنچے پر معلون راجہ سنگھ کو پولیس نے حراست میں لیکر انہیں ان کے گھر منتقل کردیا۔

ملعون راجہ سنگھ شرانگیز و نفرت انگیز تقاریر و بیانات کےلئے شہرت رکھتے ہیں۔

آئی جی رنگناتھ نے شرپسند عناصر کو خبردار کیا کہ کسی بھی طرح کی شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں