حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے حیدرآباد میں 17 جون کو کچھ نامعلوم شرپسندوں نے سری سیتارامولا مندر میں رکھی مورتیوں کو نقصان پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڑچل پولیس اسٹیشن کے حدود میں دبل پورہ گاؤں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ حیدرآباد میں عین عیدالاضحیٰ کے موقع پر اس طرح کے واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ فرقہ پرست عناصر شہر میں امن و ہم آہنگی کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ کچھ نامعلوم افراد نے سری میں میں رکھی مورتیوں کو نقصان پہنچایا۔ واقعہ کے بعد مندر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔
اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس کی جانب سے خاطیوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے شرپسندں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔