حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے میڑچل میں واقع جگدمبا جیولری شاپ پر آج دو لٹیرے گاہک بن کر پہنچے جن میں ایک مرد نے برقعہ پہنا ہوا تھا۔ دکان میں داخل ہوتے ہی لٹیروں نے دکان مالک پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا تاہم مالک نے عقلمندی سے کام لیا۔ ان ہنگامی حالات میں شیشارام جیسے تیسے دکان سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے، جس کے بعد لیٹروں پر خوف طاری ہوگیا اور انہوں نے فرار ہونے میں بھی عافیت سمجھی۔ لٹیرے وہاں سے جس بائیک سے آئے تھے اسی بائیک سے فرار ہوگئے جبکہ انہیں روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ دکان میں موجود ملازم نے بھی مشکل وقت میں ہمت کا مظاہرہ کیا۔ اس طرح دکان کے مالک کی حاضر دماغی سے ڈکیتی کی واردات ناکام ہوگئی۔
جیولری شاپ کے مالک شیشارام نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فی الحال شیشارام کا ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔ پولیس لٹیروں کی تلاش میں جٹ گی۔ ملزمین کو فوری گرفتار کرنے کا پولیس نے تیقن دیا ہے۔


