سینئر صحافی ایم اے قادر فیصل تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے نائب صدر منتخب

حیدرآباد (دکن فائلز) سینئر صحافی ایم اے قادر فیصل کو تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (TUWJ) کی تیسری ریاستی کانفرنس میں متفقہ طور پر نائب صدر منتخب کیا گیا۔ انڈین جرنلسٹس یونین (IJU) سے وابستہ اس اہم کانفرنس میں دس قراردادوں کو منظوری دی گئی، جس میں میڈیا کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ دیگر اہم قراردادوں میں اردو روزناموں کی ترویج، صحافیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی قانون کا نفاذ، ویج بورڈ کی بحالی اور ورکنگ صحافیوں کے لیے ایوارڈز کا قیام شامل تھا۔

وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے مندوبین سے خطاب کیا۔ اختتامی اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی جے یو کے صدر اور تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیرمین کے سری نواس ریڈی، ٹی یو ڈبلیو جے کے نئے صدر ویراہت علی اور جنرل سکریٹری کے رام نارائن بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

معروف روزنامہ سیاست کے سینئر صحافی قادر فیصل کا تعلق ضلع میدک سے ہے۔ ٹی یو ڈبلیو جے کا نائب صدر منتخب ہونے کے بعد ا نہوں نے کے سرینواس ریڈی، ڈی امر، وراہت علی، ایم اے ماجد و دیگر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں