حیدرآباد میں خاتون پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا (وائرل ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں ایک اور خوفناک واقعہ پیش آیا، صبح کی سیر کے لیے نکلنے والی ایک خاتون پر 15 آوارہ کتوں نے حملہ کردیا، جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اس خوفناک واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق رائے درگم کی چتراپوری کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ آوارہ کتوں کے حملہ کے بعد خاتون نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا اور انہیں قریب آنے سے بھرپور کوشش کی۔

اس دوران خاتون ایک مرتبہ سڑک پر گرگئی لیکن پھر اٹھ کھڑی ہوئی اور کتوں کو دور بھگانے کی کوشش کو جاری رکھا۔ چونکہ صبح کا وقت تھا اسی لئے گلی اور سڑک پر لوگ کم تھے۔ خاتون نے بہت دیر تک دلیری سے آوارہ کتوں سے خود کو محفوظ رکھا تاہم کچھ دیر بعد ایک موٹر سیکل سوار گلی سے گذر رہا تھا تو خاتون اس کے قریب گئی جس کے بعد کتے وہاں سے فرار ہوگئے۔ کتوں کے جانے کے بعد خاتون نے سکون کی سانس لی۔ ہمت اور دلیری کی وجہ سے خاتون کی جان بچ گئی۔

وائرل ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ شہر کو آوارہ کتوں سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کی خاص طور پر خواتین اور بچوں کو آوارہ کتوں کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں