’گیارہ بجے کے بعد نو فرینڈی پولیس، صرف لاٹھی چارج پولیس‘ اعلان پر اسدالدین اویسی کا سخت ردعمل (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے 11 بجے کے بعد بازاروں کو بند کرانے سے متعلق اعلان پر سخت تنقید کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے اعلان کیا جارہا ہے کہ ’11 بجے کے بعد کوئی فرینڈی پولیس نہیں صرف لاٹھی چارج پولیس‘۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1805151954584371321

اسد الدین اویسی نے حیدرآباد پولیس کے متنازعہ اعلان جس میں کہا گیا کہ ’رات گیارہ بجے کے بعد ‘کوئی دوستانہ پولیس نہیں…صرف لاٹھی چارج پولیس‘ پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے پولیس کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

https://x.com/asadowaisi/status/1805232674103017850

انہوں نے سوال کیا کہ پرانے شہر میں ہی اس طرح کے اعلانات کیوں کئے جارہے ہیں۔ کیا جوبلی ہلز میں بھی اس طرح کا اعلان کیا جائے گا؟ انہوں نے یاد دلایا کہ میٹرو شہروں اور جوبلی ہلز جیسے علاقوں میں کاروباری اداروں کو رات 12 بجے تک اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھی 12 بجے تک دکانات کو کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ جلد بازار بند ہونے سے معیشت کو نقصان ہوگا۔ اویسی نے سوال کیا کہ اگر رات کے کاروبار کی اجازت دی جائے تو غلط کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سب عوام کے ساتھ یکساں سلوک رکھنا چاہئے، جوبلی ہلز کے ساتھ ساتھ پرانے شہر میں بھی دوکانات کو رات 12 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں