سری لنکا میں 70 مسلم طالبات کے نتائج پر روک، حجاب پہن کر امتحان لکھنے کا الزام

حیدرآباد (دکن فائلز) سری لنکا میں محکمہ تعلیم نے 70 مسلم لڑکیوں کے امتحانی نتائج کو روک دیا ہے جنہوں نے امتحان کے دوران سر پر اسکارف (حجاب) پہنا تھا۔ زہرہ کالج میں غریب مسلم لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ ان طالبات نے جنوری 2024 میں منعقدہ ایڈوانسڈ لیول کے امتحانات میں شرکت کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں امتحانات کے دوران طلبا کے کان ڈھکنے پر پابندی ہیں تاکہ نقل نویسی کی روک تھام کی جائے۔ کالج انتظامیہ نے ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے طالبات کو اس طرح حجاب پہننے کی اجازت دی تھی کہ ان کے کان نظر آئیں، اس کے باوجود محکمہ امتحان کے عہدیداروں نے مسلم طالبات پر حجاب پہننے کے بہانے کانوں میں بلوتوتھ ایئر پیس چھپانے اور نقل نویسی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 70 مسلم طالبات کے نتائج جاری نہیں کئے۔

گذشتہ 31 مئی کو نتائج کا اعلان جاری کردیا گیا لیکن مسلم طالبات کے نتائج جاری نہیں کئے گئے۔ مسلم طالبات نے دعویٰ کیا کہ محکمہ تعلیم کے اس من مانی فیصلہ سے انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے محروم کیا جارہا ہے۔

اس مسئلے پر اساتذہ اور سماجی کارکنوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں