حیدرآباد (دکن فائلز) ہائیکورٹ نے بی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ برقی کی خریدی کے معاہدوں میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کیلئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے قائم کئے گئے جسٹس نرسمہا ریڈی کمیشن کو منسوخ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے کے سی آر نے ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی تھی جسے ریاست کی اعلیٰ ترین عدالت نے خارج کردیا ہے۔
بی آر ایس حکومت کے دور میں برقی کی خریدی کے معاہدوں کی تحقیقات کرنے والی کمیشن نے کے سی آر کو شخصی طورپر پوچھ تاچھ کیلئے کمیشن کے روبرو حاضر ہونے کیلئے نوٹس جاری کی تھی۔ کمیشن کے قیام پر سوال اُٹھاتے ہوئے بی آر ایس سربراہ نے ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔ جس پر سماعت کے بعد ہائیکورٹ نے اس درخواست کو ناقابل سماعت قراردیا۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کے دلائل کی حمایت کی اور برقی کمیشن کی تحقیقات کو برقراررکھا۔


