کیشو راؤ کانگریس میں شامل ہوگئے

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس پارٹی کو ایک اور جھٹکا لگا۔ راجیہ سبھا کے رکن اور تلنگانہ کے اہم لیڈر کے کیشو راؤ نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور تلنگانہ کانگریس انچارج دیپاداس منشی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر کھرگے نے انہیں کھنڈوا پہناکر پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔

بی آر ایس کے لیڈروں کا کانگریس میں شمولیت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کیشو راؤ نے کانگریس میں شمولیت کے بعد بی آر ایس پر طنز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں