فلسطین کے حامی مظاہرین آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی چھت پر جا پہنچے، احجاجیوں نے فلسطینی بینرز لہرا دیے

فلسطینی حامی مظاہرین نے آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فلسطین کے حامی مظاہرین آسٹریلیوی پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ گئے، جہاں انہوں نے بینرز لہرا دیے۔

سیاہ کپڑوں میں ملبوس 4 افراد تقریباً 1 گھنٹے تک آسٹریلوی پارلیمنٹ کی چھت پر کھڑے رہے اور سیاہ بینرز لہراتے رہے جن پر فلسطین کی آزادی سے متعلق نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ’فلسطین آزاد ہو گا‘ کے نعرے لگائے اور اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا۔

دوسری جانب آسٹریلوی ارکانِ پارلیمنٹ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں