محرم کا چاند نظر نہیں آیا، یومِ عاشور 17 جولائی کو ہوگا

حیدرآباد (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ محرم الحرام زیر نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراھیم حسینی قادری سجادپاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا شہر حیدرآباد میں مطلع ابر آلود تھا، ملک کے مختلف مقامات پر ملع ابرآلود ہونے اور عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

لہذا تحت احکام شرعیہ صدر مجلس علماء دکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ 8 جولائی 2024 کو یکم محرم الحرام ہوگی۔ 17 جولائی کو یوم عاشورہ منایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں